محبت کچھ نہیں ہوتی
سنو کچھ لوگ کہتے ہیں
محبت کچھ نہیں ہوتی
فقط اک غرض ہوتی ہے
یہ بس اک لفظ ہوتی ہے
جسم کی بھوک! من کی پیاس!
نفس کو خوش یہ کرنے کا
فقط سامان ہوتی ہے
سنو ! یہ ٹھیک کہتے ہیں
محبت ایمان کی صورت
میں دل میں زندہ رہتی ہے
بھلا! ایماں سے خالی دلوں میں اس نے کیا کرنا !
محبت بے ایماں دل میں
سنو! کچھ بھی نہیں ہوتی
فقط اک غرض ہوتی ہے
یہ بس اک لفظ ہوتی ہے
سنو! وہ ٹھیک کہتے ہیں
محبت کچھ نہیں ہوتی
!
No comments:
Post a Comment