Tuesday, 25 October 2016

....... سانحہ کوئٹہ.......

....... سانحہ کوئٹہ.......

وادی مہر میں پھر آج
لہو اترا ھے.
ایسی بارش کہ ھر اک چہرہ
ہوا ھے رنگیں.
شال پھر خون کے دھبوں سے
لہو رنگ ہوا..
وادی مہر میں پھر آج
ستم برسا ھے.
خوں میں نہلاۓ گۓ آج مرے
شوخ جواں..
خاک بر سر ھوۓ پھر میرے
جگر کے ٹکڑے.
وادی مہر میں پھر رنج کے
بادل آۓ.
پھر مرا شہر میرا شال
لہو میں ڈوبا.
وادی مہر میں پھر درد کی
آندھی آئ..
پھر میرا شال ردا کی طرح
سر سے اترا.
وادی مہر میں کچھ خون کے
پیاسے آۓ.
پھر فلک سے مرے.لوگوں کو
دلاسے آۓ..
وادی مہر...
میرا شال....
مرا کوئٹہ..

.......

No comments:

Post a Comment