Friday, 12 June 2015

چُپ نہ رہتے ، بیان ہوجاتے

چُپ نہ رہتے ، بیان ہوجاتے
تجھ سے گر بدگمان ہوجاتے
ضبطِ غم نے بچالیا ، ورنہ
ہم كوئی داستان ہوجاتے
توُ نے دیكھا نہیں پلٹ كے ہمیں
ورنہ ہم مہربان ہوجاتے
تیرے قِصّے میں ہم بھلا خود سے
كس لیے بدگمان ہوجاتے
تیرے دل كی زمین ہی نہ مِلی
ورنہ ہم آسمان ہوجاتے

No comments:

Post a Comment