Friday, 5 June 2015

یار کو ہم نے جابجا دیکھا

یار کو ہم نے جابجا دیکھا
کہیں ظاہر کہیں چھپا دیکھا
کہیں ممکن ہوا کہیں واجب
کہیں فانی کہیں بقا دیکھا
کہیں وہ بادشاہ ہے تخت نشین
کہیں کاسہ لئے گدا دیکھا
کہیں وہ در لباس معشوقہ
بر سرِ ناز اور ادا دیکھا
کہیں عاشق نیاز کی صورت
سینہِ گریہ و دل جلا دیکھا

No comments:

Post a Comment